حکومت کو کوئی خطرہ نہیں‘ مدت پوری کریگی‘ خاور علی شاہ

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں‘ مدت پوری کریگی‘ خاور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(تحصیل رپورٹر) حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں،اپنی آئینی مدت پورا کرے گی،پاکستان میں اقتصادی اصلاحات اور معاشی استحکام کیلئے عملی اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے،ملکی تعمیر وترقی و استحکام اور آئینی اصلاحات کیلئے حکومت اور اپوزیشن کا ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہے،آٹے کے مصنوعی بحران پر قابو پانے پر ضلعی انتظامیہ کے اقدامات قابل ستائش ہیں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ،حاجی محمد ارشد سنگا،راؤ آصف سعیدی،راؤ افتخار احمد،رانا ظفر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

اقبال،مہر افتخاراحمد سڈھل اور دیگر معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آٹے کے مصنوعی بحرا ن کوسازش کے تحت حقائق کے برعکس بڑھا چڑھاپیش کیا جارہا ہے،اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ مہنگائی کرنیوالوں سے پاکستان کا ترقی کی سمت گامزن ہونا برداشت نہیں ہورہا ہے، مشکل حالات میں اپنے کارکنان کو تنہا چھوڑنے والے ”ان ہاؤس“ تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں،وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی ”گڈ گورننس“ کے خلاف پروپیگنڈہ کا مقصد ”بڑے بھائی“ کیلئے پنجاب حکومت سے ریلیف حاصل کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا ہے،حکومت اپنی مدت ضرور پورا کرے گی،پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونے کے روشن امکانات ہیں،عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مشکلات سے نجات دلانے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات اور معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں متوقع دیرپا اور مثبت نتائج آنے سے خوف زدہ عناصر سوچی سمجھی سازش کے تحت آٹے کے خود ساختہ اور مصنوعی بحران کی آڑ میں چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں،جس سے سازشی عناصر کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تحصیل کبیروالا کے شہری اور دیہی علاقوں میں ہونیوالے ترقیاتی منصوبہ جات میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
خاورعلی شاہ