جمہوریت میں جلسے، ریلیاں، لانگ مارچ غیر آئینی نہیں ہوتے: رانا ثناءاللہ

جمہوریت میں جلسے، ریلیاں، لانگ مارچ غیر آئینی نہیں ہوتے: رانا ثناءاللہ
جمہوریت میں جلسے، ریلیاں، لانگ مارچ غیر آئینی نہیں ہوتے: رانا ثناءاللہ
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں جلسے ، جلوس ، ریلیاں ، لانگ مارچ غیر آئینی نہیں ہوتے ۔ ہمارے لانگ مارچ میں کوئی بھی حملہ آور نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہمارے پاس تحریک عدم اعتماد سمیت تمام آپشن موجود ہیں ، لانگ مارچ کا مطلب حملہ آور ہونا نہیں ہے، اس وقت نمبر گیم پی ڈی ایم کے پاس نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو عدم اعتماد کی بات کررہے ہیں ، اچھی بات ہے لیکن ہمارے جب تک نمبر گیم پورے نہ ہوں اس وقت تک عدم اعتماد کاکوئی مقصد نہیں ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں جلسے ریلیاں غیر آئینی نہیں ہوتے۔ ہمارے لانگ مارچ میں کوئی حملہ آور نہیں ہوگا، نہ ہی بجلی کے بل جلائے جائیں گے۔