کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، سوئی سدرن گیس کمپنی نے مرمت کے نام پر کئی علاقوں کو سپلائی بند کردی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے چھٹی کے روز مرمت کے نام پر گیس بند کی جو تاحال بحال نہیں کی جاسکی۔ نارتھ کراچی میں دوپہر تین بجے سے گیس کی سپلائی معطل ہے۔ شادمان، شاہ فیصل کالونی، لیاری، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن، سائٹ ٹاؤن اورایف بی ایریا کے مختلف بلاکس کو گیس کی فراہمی رکی ہوئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے شام چھ بجے تک گیس کی فراہمی بحال کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن تاحال اس وعدے پر عمل نہیں کیا جاسکا۔