بسم اللہ کریں آج ہی میری ویڈیو وائرل کر دیں،علی زیدی کا سندھ حکومت کو چیلنج

بسم اللہ کریں آج ہی میری ویڈیو وائرل کر دیں،علی زیدی کا سندھ حکومت کو چیلنج
بسم اللہ کریں آج ہی میری ویڈیو وائرل کر دیں،علی زیدی کا سندھ حکومت کو چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کمیٹی اجلاس کی ویڈیو کےحوالے سے صوبائی وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کے بیان پر وفاقی وزیر علی زیدی کا کرارا ردِ عمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وفاقی وزیر علی زیدی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ کسی وزیر نے کہا ہے کہ ویڈیو موجود ہے ،مرادعلی شاہ کے ساتھ کیا ہوا، بسم اللہ کریں،کل کاانتظار نہ کریں آج ہی وائرل کر دیں۔علی زیدی نے کہا کہ لوگوں کو پتہ چلے کہ وزیراعلی سندھ مجھے کیا کہہ رہے ہیں؟ وہ کہہ رہے تھے کہ مجھے جوابدہ نہیں ہیں،مراد علی شاہ صاحب ہم آپ سے جواب لے کے چھوڑیں گے،میں آپ سےہر کرپشن کا جواب لوں گا ۔

واضح رہے کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جبکہ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف  والے ہمارے مہمان کے طور پر آئے تھے،وہاں جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی افسوسناک تھا، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ہمیں دلی طور پر افسوس ہے کہ علی زیدی کے رویہ پر ہمیں اسی وقت ہی جواب دینا چاہئے تھا لیکن ہماری کچھ روایا ت ہیں اورہم اپنی روایات کی وجہ سے مجبور تھے ،ہم نےاپنی تہذیب کی وجہ سےایسی کوئی بات نہیں کی،علی زیدی کا انداز گفتگو ہی غلط تھا،اس کے بعد وہ ایک دم اٹھے اور فائلیں پٹخ دیں اور بولتے ہوئے باہر چلے گئے،ا س معاملے کے ثبوت وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے اور ہو سکتا ہے کہ ہم ان کو پبلک بھی کر دیں تاکہ قوم کو بھی ان رویوں اور طریقہ کار کا علم ہو سکے۔