پی ٹی آئی کو ووٹ دینا ملک سےغداری ہوگی،احسن اقبال 

پی ٹی آئی کو ووٹ دینا ملک سےغداری ہوگی،احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ظفروال(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے پی ٹی آئی کو اب ووٹ دینا ملک کے ساتھ غداری ہوگی ،کوئی پاکستانی چھاؤنیوں پر حملہ نہیں کر سکتا ہے ،مستقبل میں بہتری چاہتے ہیں تو شیر کو ووٹ دیں۔

پی پی 54  ظفروال میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سردی کے موسم میں ہمارے جوان دہشتگردوں کے ساتھ لڑرہےہیں،ایران نے ہم پر حملہ کیا اس کا جواب فوج نے دیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں کوئی بھی چیز لیں تو انتخاب کرنا پڑتا ہے ،اس الیکشن میں بھی اچھا انتخاب کرنے کی کوشش کریں۔پی پی 54 کیلئے پارٹی نے کروڑوں کا فنڈ جاری کیا  لیکن بدقسمتی سے اس میں بھی کمیشن آگیا،شہر میں سیوریج کا نظام بدترین ہے کوئی نکاسی آب نہیں،جو کام ہفتےمیں ٹھیک ہونا ہوتا ہے اس کو کئی سالوں تک ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔ آپ کے پاس موقع ہے بدلو ظفروال کے نعرے کو آگے بڑھانے کیلئے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں ۔