وہ کمپنی جو شادیوں میں شرکت کی ٹکٹیں بیچتی ہے، لاکھوں روپے کی یہ ٹکٹ کوئی کیوں خریدے گا اور ان شادیوں میں ایسی کیا خاص بات ہوتی ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا کہ اپنی شادی کی بھی۔۔۔

وہ کمپنی جو شادیوں میں شرکت کی ٹکٹیں بیچتی ہے، لاکھوں روپے کی یہ ٹکٹ کوئی ...
وہ کمپنی جو شادیوں میں شرکت کی ٹکٹیں بیچتی ہے، لاکھوں روپے کی یہ ٹکٹ کوئی کیوں خریدے گا اور ان شادیوں میں ایسی کیا خاص بات ہوتی ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا کہ اپنی شادی کی بھی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کی دیسی شادیوں میں فضول خرچی عام بات ہے مگر کبھی کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا کہ یہ دیسی شادیاں کمائی کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں۔سوچیے، ہماری شادیوں کی کئی کئی دن تک جاری رہنے والی تقریبات، ست رنگی ملبوسات، رنگ برنگی روایات، گیت، رقص اورنجانے کیا کچھ، غیرملکیوں کی توجہ کا کس قدر مرکز بن سکتا ہے۔یہی خیال مورتی متیشا نامی ایک بھارتی لڑکی کے ذہن میں آیا اور اس نے غیرملکیوں کو دیسی شادیوں میں شرکت کے ٹکٹ فروخت کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

کونسے جوڑے موبائل پر ایک دوسرے کو شرمناک تصاویر بھیجتے ہیں؟ سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن انکشاف کردیا
بھارتی اخبار انڈیاٹائمزکی رپورٹ کے مطابق مورتی نے آسٹریلیا کے ایک دوست پرکینیائی کے ساتھ اپنا یہ آئیڈیا شیئر کیاجس نے اسے بہت پسند کیا۔ پرکینیائی کا کہنا تھا کہ ”بھارتی ثقافت کو دیکھنے اور سمجھنے کے لیے وہاں کی شادیوں سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔چنانچہ وہ بھی مورتی کے ساتھ اس کاروبار میں پارٹنر بن گیا۔ انہوں نے جوائن مائی ویڈنگ(Joinmywedding)کے نام سے ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس پر غیرملکیوں کودیسی شادیوں کے ٹکٹ 300ڈالر(تقریباً 30ہزار روپے) میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -