صبح صبح ڈالر مہنگا ہو گیا

صبح صبح ڈالر مہنگا ہو گیا
صبح صبح ڈالر مہنگا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیاہے اور دوسری جانب ڈالر بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ، آج پھر ڈالر کی قدر میں کاروبارے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 32 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں بھی صبح صبح ہی مندی کارجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 32 ہزار 667 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -