داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا نے IT کے طلباء کیلئے بڑا اعلان کر دیا

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا نے IT کے طلباء کیلئے بڑا اعلان کر دیا
داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا نے IT کے طلباء کیلئے بڑا اعلان کر دیا
سورس: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا   سیدنا مفضل سیف الدین نے IT طلباء کیلئے بڑا اعلان کر دیا ۔

  تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی دعوت پر داؤ دی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل  سیف الدین نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ سے ون آن ون ملاقات کی۔ ملاقات میں دورہ پاکستان، محرم الحرام میں مجالس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور افہام تفہیم پر گفتگو ہوئی۔ سیدنا مفضل سیف الدین نے گورنراینیشیٹیو کے تحت گورنرہاؤس میں جاری آئی ٹی کورسز کے طلباءکیلئے 100لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا۔ ملاقات میں سیدنا مفضل سیف الدین نے گورنر سندھ کو خصوصی دعائیں بھی دیں۔

 سیدنا مفضل سیف الدین نے گورنرسندھ کے فلاحی اقدامات کی تعریف کی۔ اس سے قبل جب داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا گورنر ہاؤس آئے تو سکاؤٹس نے ان پر گل پاشی کی۔ داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کو آرمی، ایئر فورس، نیوی اور پولیس کے بینڈ نے سلامی بھی پیش کی۔

 بعد ازاں داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا نے 10رکنی وفد کے ہمراہ بھی گورنرسندھ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی معیشت میں داؤدی بوہرہ جماعت کے کردار، مذہبی ہم آہنگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید نا مفصل سیف الدین نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کرتا ہوں۔