احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائیں، ماہورشہزاد

احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائیں، ماہورشہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  


لاہور(سپورٹس رپورٹر)بیڈمنٹن کی نامور کھلاڑی ماہور شہزادنے کہا کہ بیڈمنٹن میرے بچپن کا شوق ہے اور خوشی اس بات کی ہے کہ میں نے اس کھیل میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے جب بھی کامیابی حاصل کرتی ہوں بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اس کھیل میں پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس کے لئے حکومت کو بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس طرح سے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کیاجاتا ہے اسی طًرح سے بیڈمنٹن کے کھیل کو بھی فروغ دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دیگر کھیلوں کو بہت زیادہ نقصان ہوا اسی طرح سے بیڈمنٹن کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ہم اس کھیل میں پیچھے چلے گئے ہیں مگر اس کے باوجود ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہئیے انہوں نے کہا کہ میرے ذاتی خیال میں اب حکومت کو ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے پہلے ہی کھیلوں میں ہم بہت پیچھے ہیں اب مزید نقصان برداشت نہیں کیا جاسکتا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وائرس سے بچاؤ کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ جس تیزی سے یہ پھیل رہا ہے اب ہمیں حکومت کی جانب دیکھنے کے بجائے اپنی مدد آپ کرنے کی اشد ضرورت ہے اسی طرح سے ہم سب مل کر اس وباء کا مقابلہ کرسکتے ہیں پاکستانی ایک بہادر قوم ہے اور اس نے ہمیشہ مشکلات کاڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔