لاپتہ شہری خواجہ خورشید  کس کی حراست میں ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا

لاپتہ شہری خواجہ خورشید  کس کی حراست میں ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام ...
لاپتہ شہری خواجہ خورشید  کس کی حراست میں ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزادکشمیر کے لاپتہ شہری خواجہ خورشید بازیابی کیس  میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل  نے عدالت  کو بتایا کہ خواجہ خورشید ملٹری کی حراست میں ہیں، جاسوسی کے الزام میں خواجہ خورشید ملٹری کی حراست میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری خواجہ خورشید احمد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،وزارت دفاع کے ڈائریکٹر لیگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ خواجہ خورشید ملٹری کی حراست میں ہیں، جاسوسی کے الزام میں خواجہ خورشید ملٹری کی حراست میں ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسارکیا کہ کیا وہ ملٹری سے ریٹائرڈ ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہاکہ جی، وہ ملٹری سے ریٹائرڈ ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ چلیں بندے کا پتہ تو چل گیا،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل  کو ہدایت کی کہ آپ قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں،درخواستگزار کے وکیل نےاستدعا کی کہ ہمیں ان کے جواب کی کاپی دے دیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ جی بالکل آپ کاپی لے لیں متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔