کورونا وائرس، دو حہ اور دبئی سے آنے والے مسافروں کی کیا صورتحال ہے ؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

کورونا وائرس، دو حہ اور دبئی سے آنے والے مسافروں کی کیا صورتحال ہے ؟ این ڈی ...
کورونا وائرس، دو حہ اور دبئی سے آنے والے مسافروں کی کیا صورتحال ہے ؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) این ڈی ایم اے نے دبئی اور دوحا سے وطن واپس آنے والے شہریوں میں کورونا وائرس کی علامات نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بتایاکہ 24 گھنٹوں میں مختلف سرکاری محکموں اوراسپتالوں کوحفاظتی سامان دیا گیا،ابتدا میں ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کو ذاتی بچاو¿ کا سامان دیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق سامان میں فیس ماسک بشمول این 95 ماسک،حفاظتی سوٹ، تھرمل گنز اور دستانے ہیں، اس کے علاوہ سرجیکل کیپ، کاٹن رول، ڈیٹول اور فیس شیلڈ بھی فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دبئی اور دوحا میں پھنسے 141 پاکستانی کل رات پاکستان پہنچ گئے، ان مسافروں کو اسکرینگ کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے جب کہ ان مسافروں میں سے کسی میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئیں۔

مزید :

قومی -