ٹیکس میں کمی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے : ذرائع آئی ایم ایف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی حکومت کی درخواست مسترد کر دی ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ مارچ 2025 کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا ہے ، ایف بی آر کی ود ہولڈنگ ٹیکس میں دو فیصد کمی کی درخواست بھی منظور نہیں ہو سکی ہے ۔
ذرائع آئی ایم ایف کا کہناتھا کہ ٹیکس میں کمی پر کوئی معاہدہ نہیں ہواہے ، تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس میں نرمی سے بھی انکار کر دیا گیاہے ، سٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کو مزید یقین دہانیاں کرانا ہوں گی، صوبوں کو گندم خریداری میں مداخلت سے روکنے کی شرط عائد کر دی گئی ہے ۔
آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانس کو فنڈ سہولت میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ، ریزیلینس اینڈ سٹین ایبلیٹی فیسلٹی کے تحت کلائمیٹ فنانس کی پیشکش کی جائے گی ۔