اوکاڑہ میں حافظ قرآن کے قتل کا معمہ حل، بیٹی ہی باپ کی قاتل نکلی

اوکاڑہ میں حافظ قرآن کے قتل کا معمہ حل، بیٹی ہی باپ کی قاتل نکلی
اوکاڑہ میں حافظ قرآن کے قتل کا معمہ حل، بیٹی ہی باپ کی قاتل نکلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )اوکاڑہ میں حافظ قرآن کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔ سگی بیٹی ہی اپنے باپ کی قاتل نکلی۔ ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا
نجی ٹی وی سما کے مطابق ملزمہ ام حبیبہ نے پسند کی شادی میں رکاوٹ بننے پر اپنے والد حافظ اللہ دتہ کو پستول کے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ دیپالپور پولیس نے 72 گھنٹے کے اندر قتل ٹریس کر کے ملزمہ کو گرفتارکرلیا۔
پولیس نے آلہ قتل بھی برآمدکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی پی اواوکاڑہ کا کہنا ہے کہ ٹھوس شہادت اورمربوط چلان مرتب کر کے ملزمہ کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔