فیصل آباد؛موٹروے پرخاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں موٹروے پر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتارکر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس حکام کے مطابق 3روز قبل ڈاکوؤں نے موٹروے کے قریب میاں بیوی کو روکا تھا، ڈاکوؤں نے شوہر کورسیوں سے باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،ڈاکوؤں نے فیملی سے سامان لوٹا اور خاتون سے اجتماعی زیادتی بھی کی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل اور جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کرلی گئی، رپورٹ کا انتظار ہے۔