ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو کافی دِنوں سے جس ذہنی پریشانی کا سامنا تھا۔ انشاءاللہ اب وہ حل ہوتی دکھائی دیتی ہے اور جو بھی رکاوٹیں تھیں وہ اب تیزی سے دور ہو سکتی ہیں۔ان دنوں تمام کاموں کو چھوڑ کر روز گار کے حصول کے لئے بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں، انشاءاللہ کامیابی ملے گی اور جو لوگ عرصہ دراز سے سفر کے خواہشمند تھے اب وہ جلد اپنی دلی مراد کو پا لیں گے، فکر نہ کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں اور نا ہی کوئی قدم اٹھائیں جو بعد میں پچھتاوے کا سبب بن سکے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بندش میں مبتلا چلے آ رہے ہیں وہ اپنے گھر میں اونچی آواز میں 41دن سورة بقرہ کی تلاوت لگائیں اور شام کو 11بار منزل بھی پڑھیں جتنی بلائیں ہیں وہ سب بھاگ جائیں گی اور اولاد کے حوالے سے اِس ہفتے کوئی اچھی خبر ملنے کا امکان موجود ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اللہ سے بڑی اُمید ہے کہ وہ آپ کی تمام پریشانیاں حل فرما دیں گے، مگر آپ بھی تو اپنے معاملات ٹھیک رکھیں بلاوجہ کے فضول کاموں میں پڑے ہوئے ہیں،جن سے آپ کو حاصل کچھ نہیں ہونا۔ اِس وقت مال خانہ بھی کھلا ہوا ہے، وہاں سے رقم کا حصول ممکن ہو گا جہاں سے اُمید بھی نہ تھی اور بے روزگار افراد کے لئے بھی کوئی اچھا سبب بنتا ہوا محسوس ہوتا ہے فکر کی کوئی بات نہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جن پریشانیوں سے گذر رہے ہیں آپ کی ہمت ہے، مگر اب انشاءاللہ ان سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے، بڑی اُمید ہے کہ دن بدن آپ ایک اچھی خبر سن سکیں گے اور اُس طرف سے اچھی خبریں ملیں گی،جہاں سے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ جو لوگ نوکری تلاش کر رہے ہیں وہ اگر چھوٹا موٹا اپنا کام کرنے کا سوچیں تو اُن کے لئے زیادہ فائدہ مند ہوگا، اب قدرتی وسائل آپ کی مدد کو تیار ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم ضرورت انشاءاللہ پوری ہو گی اور جس بھی مقصد کے لئے رقم کی ضرورت ہو گی وہ رقم جلد آپ کے ہاتھ میں ہو گی۔اب مالی معاملات تیزی سے بہتری کی جانب جا رہے ہیں ،اللہ سے بڑی اُمید ہے کہ سالوں کے بعد ٹیکنیکل طور پر کوئی اچھا بندوبست ہونے والا ہے ،جو لوگ عرصے سے بنذش وغیرہ میں تھے ،وہ بھی اس سے نکل سکیں گے۔ خود کو بہت بہتر محسوس کریںگے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن لوگوں نے اپنے گھریلو ماحول میں کافی دنوں سے سخت آزمائش دیکھی ہے، وہ اب انشاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے ،جس نے آزمائش میں ڈالا ہے، وہ نکالنے پر بھی قادر ہے۔بہرحال اب دن بدن آپ اپنے تمام معاملات میں بہتری محسوس کریں گے اور جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے، اس میں کامیابی ملنے کا امکان ہے، گھر میں تبدیلی ایک خوشگوار صورتِ حال لے کر آ رہی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے، آپ کو سنبھل کر چلنا ہو گا اور فوری طور پر اس کو اپنے سے دور کریں۔جو لوگ کسی بندش، بیماری یا رکاوٹوں کا شکار ہیں اب بڑی تیزی سے اس سے نکلتے چلے جائیں گے۔ایک طرف سے کچھ رقم ہاتھ میں آنے کی بڑی اُمید ہے اور پراپرٹی کے حوالے سے بھی معاملات اب آپ کے حق میں ہونے جا رہے ہیں ،جلد خوشخبری ملے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اہم کام میں اب تیزی سے بہتری ملے گی۔جو لوگ کافی دنوں سے آزمائشی صورتِ حال کا شکار تھے وہ اس سے انشاءاللہ نکل جائیں گے۔ان دنوں آپ کے لئے ایک بند دروازہ بھی کھل رہا ہے شاید آپ کی تکلیفوں کا انعام ہو گا اور آپ کے لئے ایک مستقل سلسلہ شروع ہو سکتا ہے جس سے آگے چل کر زندگی گزارنے میں آسانی ہو۔جو لوگ رشتے کی بندش میں تھے اب وہ آزاد ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اِس وقت جن بھی مشکلات کا شکار ہیں، انشاءاللہ ان سے نکل سکیں گے اور جو رکاوٹیں کافی عرصے سے تنگ کر رہی تھیں، وہ بھی اب تیزی سے دور ہو سکیں گی، فکر کرنے کی ضرورت نہیں،اب ایک بڑے عرصے تک بہتری میں رہیں گے۔بعض افراد کو کسی حوالے سے اہم پیشکش ملنے کا امکان ہے اور جو لوگ کسی بھی جگہ رشتہ وغیرہ طے کرنے کی کوشش میں ہیں، کامیاب ہوں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بار پھر آپ کو کسی انجانی سی بندش کا سامنا ہے جس کی وجہ سے خود کو جکڑن میں محسوس کر رہے ہیں اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اُس میں ناکامی ملتی ہے۔آپ سورہ¿ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونکیں اور جو شخص ان دنوں بہت قریب ہونے کی کوشش کر رہا ہے، اس کو بھی خود سے دور رکھیں، اپنے لئے اب جان بوجھ کر مشکلات نہ بڑھائیں تو بہتر ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ نے چاہا تو اب جس کام میں ہاتھ ڈالنے کا ارادہ ہے اُس میں آسانی ملے گی اور کامیابی بھی۔صورتِ حال دن بدن تیزی سے اب آپ کے حق میں ہو رہی ہے آپ کو اندزہ ہو جائے گا کہ اب حالات سازگار ہیں ۔جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہ رہے ہیں، وہ انتظار کریں۔ اللہ نے چاہا تو آپ کے لئے خود ہی بندوبست ہو جائے گا اور وہی انشاءاللہ آپ کے لئے بہتر رہے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ انجانی سی بندش میں مبتلا تھے، اب تیزی سے اس سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔آپ کو خود ہی اس کا اندازہ ہو جائے گا۔ ایک اہم بہتری والی خبر ہے جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشانی میں مبتلا تھے،انشاءاللہ بڑی اُمید ہے کہ ان کے لئے اب کوئی بہترین سبب بن جائے گا اور آپ کے لئے عر صہ دراز کے بعد گھر میں پیسوں کی ریل پیل شروع ہو جائے گی، فکر نہ کریں۔