ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی کا شوہر پر تشدد، بے دردی سے قتل کرنے کی دھمکی، ویڈیو سامنے آگئی

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی کا شوہر پر تشدد، بے دردی سے قتل کرنے کی ...
ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی کا شوہر پر تشدد، بے دردی سے قتل کرنے کی دھمکی، ویڈیو سامنے آگئی
سورس: Social Media

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈا میں ایک شخص نے اپنی بیوی پر تشدد کرنے اور میرٹھ قتل کیس کا حوالہ دیتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ تاہم خاتون نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے ہراساں کیا اور زبردستی اس کے کئی اسقاطِ حمل کروائے۔

نیوز 18 کے مطابق  گونڈا میں رہائش پذیر ایک شخص کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی نے اسے ٹکڑوں میں کاٹ کر ڈرم میں بھرنے کی دھمکی دی کیونکہ وہ اس کے مبینہ غیر ازدواجی تعلقات پر اعتراض کر رہا تھا۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بیوی نے اس کی ماں کو بھی  قتل کرنے کی دھمکی دی۔

یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب پولیس کو دونوں فریقین کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔ اس دوران ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں مبینہ طور پر خاتون کو اپنے شوہر پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ کسی ڈنڈے یا وائپر سے شوہر کو مارتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی، کیونکہ شوہر اور بیوی کے درمیان پہلے سے کچھ قانونی کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -