بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک، کیا الزام تھا ؟ جانیے

بہاولپور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ان ملزمان پر کیا الزام تھا ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
"جنگ" کے مطابق بہاولپور میں نادرن بائی پاس پر مبینہ پولیس مقابلے میں 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ملزمان پر 10 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کو ریکوری کے بعد واپس تھانے لایا جا رہا تھا کہ ان پر ان کے اپنے ہی ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس سے چاروں ملزمان ہلاک ہو گئے۔چاروں ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔