پیٹرول سستا ہوگیا

پیٹرول سستا ہوگیا
پیٹرول سستا ہوگیا
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔

 خزانہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اس سے پہلے 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر تھی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

خزانہ ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔

اوگرا کے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔