عدالت نے ماریہ کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کو سخت سزا سنا دی 

عدالت نے ماریہ کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کو سخت سزا سنا دی 
عدالت نے ماریہ کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کو سخت سزا سنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت نے ماریہ بی بی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے باپ عبدالستار اور بیٹے محمد فیصل کو سزائے موت کی سزا سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ بھٹہ نے ماریہ بی بی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا ۔ عدالت نے مرکزی ملزم محمد فیصل اور عبدالستار کو سزائے موت کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں باپ نے اپنے بیٹے کے ہاتھوں بیٹی کا قتل کروایا جبکہ اس دوران پانی بھی پیتے رہے ، لڑکی کا بھائی شہباز معاملے کی ویڈیو بناتا رہا جو کہ قتل کے 4 روز بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر تفصیلات منظر عام پر آئی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ بھائی فیصل اور والد عبدالستار نے ماریہ کو قتل کر کے بعد تدفین بھی کر دی تھی  اور موت کو طبعی قرار دیا تھا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -