افغانستان سے شرمناک شکست کے بعد سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

افغانستان سے شرمناک شکست کے بعد سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے بھی ...
افغانستان سے شرمناک شکست کے بعد سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسٹل(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہااگر ہم اس طرح ہارتے رہے تو ٹورنامنٹ جیتنا مشکل ہو جائے گا،ہم اتنے رنز نہیں بنا سکے جو میچ میں جیت کے لیے ضروری تھے ۔افغانستان سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح کے لیے 15سے 20رنز کم تھے ،باولنگ کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا جس کی وجہ سے میچ ہارے ۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے آج بھی شاندار بیٹنگ کی ،وہ بیک ٹو بیک سنچریاں کر رہے ہیں،وہ ہمارے بہترین بلے باز ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کوچنگ سٹاف بہت محنت کر رہا ہے ،امید ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم اچھا کھیلے گی۔
دوسری جانب افغان کپتان گلبدین نبی نے کہا کہ افغانستان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے ، اگلے میچز میں اس سے بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے کوشش کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بھی سو فیصد پرفارم کریں گے۔

مزید :

کھیل -