آرمی چیف جنرل راحیل شریف پر پوری قوم کو فخر ہے: سینیٹر سراج الحق

آرمی چیف جنرل راحیل شریف پر پوری قوم کو فخر ہے: سینیٹر سراج الحق
آرمی چیف جنرل راحیل شریف پر پوری قوم کو فخر ہے: سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بلاامتیاز احتساب کے لئے کمیشن بنا کر میاںنواز شریف سمیت سب کااحتساب کرے، جنرل راحیل شریف کی خصوصی طور پر تعریف کی اور کہا کہ اگر وہ اپنی مدت ملازمت میں مزید توسیع لیتے تو وہ قدر وقیمت نہ رہتی آج پوری قوم کو جنرل راحیل شریف پر فخر ہے۔
ڈسٹرکٹ بار ملتان میں وکلاءکے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے حکمران عوام کی نظروں میں گر گئے ہیں اسی لئے اب قطری اور سعودی شہزادوں کے آنے کے باوجود بھی ان کی عوام میں عزت بحال نہ ہو سکے گی۔ جنوبی پنجاب کے وکلاءکو نظر انداز کرکے اس خطے کے ساتھ ناانصافی و زیادتی کی گئی یہی وجہ ہے کہ آج وکلاءجیسا باشعور طبقہ اپنے اور عوام کے حقوق کے لئے الگ صوبے کے قیام کی تحریک کا آغاز کر چکا ہے وکلاءاور اس خطے کی عوام کے ہم ساتھ ہیں اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان بھی ایک وکیل نے بنایا تھا کسی سیاستدان، جاگیردار اور جرنیل نے نہیں بنایا تھا اور پاکستان کو بھی بچانے میں وکلاءکی جدوجہد کامیاب ہو گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں ایک نئے پاکستان کی تلاش میں نکلا ہوں جس میں قانون کی حکمرانی ہو اور مظلوم کو اس کے دروازے پر انصاف ملے لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ آج وکیل انصاف لینے کے لئے مظلوم بنے ہوئے ہیں جنوبی پنجاب میں ہزاروں کی تعداد میں قابل وکلاءہیں لیکن ان کے ساتھ ناانصافی وزیادتی کی گئی اور ایک جج بھی نہیں لیا گیایہی وجہ ہے کہ ملک دوحصوں میں تقسیم ہوا اور آج پھر جنوبی پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے جنوبی پنجاب سمیت دیگر انتظامی یونٹ بنائے جائیں ۔۔
انہوں نے کہا کہ نہ تعلیم ہے نہ صحت اور نہ ہی روزگار ہے دو کروڑ سے زائد بچے تعلیم جیسی دولت سے محروم ہیں علاج کے لئے ہسپتال نہیں اور نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر مارے مارے پھر رہے ہیں اور سماجی برائیوں میں مبتلا ہو رہے ہیں صورتحال یہ ہے کہ حکمرانوں، وزراء، جاگیرداروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں کے بچوں کے لئے الگ نظام تعلیم ہے اور غریب بچوں کے لئے الگ نظام تعلیم ہے جو ٹاٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں ، اگر مجھے مقتدر ایوانوں میں آنے کا موقع ملا تو ملک کے تمام بچوں کے لئے یکساں نظام تعلیم ہوگا 2.42فی صد بجٹ بڑھا کر پانچ فی صد کر دیا جائے گا اسی طرح اتنے ہسپتال بنائیں گے کہ علاج کے لئے وزیراعظم کو لندن نہیں جانا پڑے گا انصاف کا بول بالا رکھنے کے لئے آئین و قانون کی مکمل طور پر حکمرانی ہو گی
نہوں نے اس موقع پر جنرل راحیل شریف کی خصوصی طور پر تعریف کی اور کہا کہ اگر وہ اپنی مدت ملازمت میں مزید توسیع لیتے تو وہ قدر وقیمت نہ رہتی آج پوری قوم کو جنرل راحیل شریف پر فخر ہے جنہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران جو خدمات سرانجام دیں وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت رکھنے والوں کو پھانسی کی سزائیں دی جارہی ہیں لیکن پاکستان اس سلسلے میں کوئی احتجاج نہیں کررہا ۔

اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں بچوں کو پاک فوج کے قصے پڑھائے گا ،ریٹائرمنٹ کے بعداپنی زندگی شہدا کے لواحقین کے لیے وقف کردوں گا :آرمی چیف
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی کی سزا دیئے جانے پر ترکی نے اپنا سفیر واپس بلالیا لیکن پاکستان نے کوئی احتجاج نہیں کیا انہوں نے کہا کہ وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے سونے ، کوئلے کے زخائر موجود ہیں باصلاحیت لوگ ہیں لیکن حکمرانوں کی نیت میں کھوٹ ہے جو مسائل حل نہیں کرنا چاہتے ہالی وڈ کے اداکاروں اور مغل بادشاہوں کی طرف دیکھنے کی بجائے قائد اعظم ؒ کو رول ماڈل بنانا ہوگا۔

مزید :

قومی -