چارسدہ،بجلی شارٹ سرکٹ سے دکان میں آتشزدگی،کروڑوں کا نقصان

  چارسدہ،بجلی شارٹ سرکٹ سے دکان میں آتشزدگی،کروڑوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ روڈ پر بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کریانہ ہول سیل کی دکان میں خوفناک آتشزدگی۔ کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر۔ لاکھوں روپے نقدی بھی جل گی۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ روڈ پر ہول سیل تاجر حاجی نوشاد کی کریانہ کی دکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود سارا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ چوکیدار کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی جنہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے نہ دیا اور دیگر دکانوں کو بچایا۔ متاثرہ تاجر کے مطابق دکان میں تین چار لاکھ نقدی بھی جل گئی ہے۔ متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی نے حکومت سے متاثرہ تاجر کے نقصان کا ازالہ کرنے کی اپیل کی۔