ادویات مہنگی فروخت کرنے والوں کےخلاف ملک بھر میں کریک ڈاوَن کرنے کا فیصلہ

ادویات مہنگی فروخت کرنے والوں کےخلاف ملک بھر میں کریک ڈاوَن کرنے کا فیصلہ
ادویات مہنگی فروخت کرنے والوں کےخلاف ملک بھر میں کریک ڈاوَن کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزاکی صدارت میں ڈریپ کی نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں ادویات مہنگی فروخت کرنے والوں کےخلاف ملک بھر میں کریک ڈاوَن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرظفرمرزاکی زیرصدارت ڈریپ کی نیشنل ٹاسک فورس کے اجلاس میں صارفین کیلئے شکایتی ہیلپ لائن قائم کردی ،صارفین ادویات کی زائدقیمت وصولی پرہیلپ لائن پرشکایت کرسکیں گے ،صارفین مہنگی ادویات بیچنے والوں کےخلاف اپنی شکایات080003727 پر کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ زائدقیمت وصول کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،مقررہ ریٹ سے زائدوصولی برداشت نہیں کی جائےگی، جان بچانےوالی ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں گے،معاون خصوصی کا کہناتھا کہ قانون شکنوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔