پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں،حتمی اعلان بورڈ کریگا:وزارت خزانہ

  پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں،حتمی اعلان بورڈ کریگا:وزارت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی بیشتر شرائط مان لی ہیں، قرض پروگرام بحالی کیلئے پاکستان کو نئی شرائط پرعملدرآ مد کرنا ہوگا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہاہے کہ قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ، پاکستان ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات کریگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجکاری پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا جبکہ پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو معاشی اہداف پر نظرثانی کی تجویزبھی دیدی ہے، شرح سود بڑھانے اور ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے کی شرط بھی عائد کی گئی، جبکہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کردیاہے۔دوسری جانب وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور جیسے ہی مذاکرات مکمل ہونگے، اعلامیہ جاری کردیا جائے گا،مذاکرات کی ناکامی کی خبر دینا بھی درست نہیں۔اس ضمن میں جو خبر چل رہی ہے وہ وزارت خزانہ کا موقف نہیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ڈید لاک برقرار ہے، مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے روپے قدر میں مزید کمی کی جائے اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں،ذرائع کے مطابق 6 ارب ڈالر قرض بحالی کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذا کرا ت ڈید لاک برقرار ہے، وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی، آئی ایم ایف نے تاحال پاکستان کو مذاکرات میں قرض قسط کی منظوری کا اشارہ نہیں دیا۔ذرائع کا کہنا ہے 1 ارب ڈالر کی قسط کیلئے پاکستان آئی ایم ایف کی باقی تمام شرائط ماننے کیلئے تیار ہے، نجکاری پروگرام میں تیزی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر کیا لیکن گورنر سٹیٹ بنک، سیکرٹری خزانہ تاحال آئی ایم ایف کو نہیں منا سکے۔
شرائط تسلیم

مزید :

صفحہ اول -