سعودی عرب، زرعی کمپنی کا سبزیوں کی پیدوار بڑھانے کا منصوبہ

سعودی عرب، زرعی کمپنی کا سبزیوں کی پیدوار بڑھانے کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ  (اے پی پی):سعودی عرب  کی  قومی زرعی کمپنی  نے  سبزیوں کی پیداوار 100 ملین تک پہنچانے کیلیے منصوبے کا افتتاح کر دیا    ہے۔ سعودی خبررساں ادارے   نے سیکرٹری ماحولیات و پانی و زراعت انجینئر احمد العیاد کے حوالے سے بتایا  ہے کہ سبزیوں کی پیداوار 100 ملین تک پہنچانے کیلیے منصوبے   کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے غذائی اشیا کی پیداوار میں خودکفالت کا ہدف پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر زراعت کے شعبے میں قابل قدر کردارادا کررہا ہے اور  ان کی  کوشش ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کی زرعی پیداوار معیاری ہو۔سیکرٹری ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا کہ تمام کام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیا جارہا ہے۔ آبپاشی کے لیے جدید سائنس سے مدد لی جارہی ہے۔ کم سے کم پانی کے ذریعے آبپاشی کا ہدف پورا ہورہا ہے۔
۔ اس منصوبے سے انواع و اقسام کی سبزیاں خصوصا ٹماٹر، بینگن، کھیرا، مرچ، گوبھی، بروکلی وغیرہ پیدا ہوں گی۔ انہوں نے  کہا کہ مذکورہ  منصوبہ دنیا کے اہم زرعی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس کی بدولت فوڈ سکیورٹی کا ہدف حاصل ہوگا اور پیداواری لاگت کم ہوگی اور کم وقت میں زیادہ  پیداوار ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک  میں  زراعت کا مکمل نظام موجود ہے جس سے ملکی  اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے زراعت کے شعبے میں رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔

مزید :

کامرس -