گلگت بلتستان میں مارخور کے شکار کے لیے کروڑوں روپے کی ریکارڈ بولی لگ گئی

گلگت بلتستان میں مارخور کے شکار کے لیے کروڑوں روپے کی ریکارڈ بولی لگ گئی
گلگت بلتستان میں مارخور کے شکار کے لیے کروڑوں روپے کی ریکارڈ بولی لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان میں استور مارخور کے شکار کے لائسنس جاری کر دیے گئے ہیں۔

ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات و جنگلی حیات گلگت بلتستان کے زیر اہتمام جنگلی جانوروں کے شکار کے لیے پرمٹوں کے اجراء کے لیے ہونے والی نیلامی میں آؤٹ فٹر کمپنی نے استور مارخور کے صرف ایک شکار کے لیے ایک لاکھ 86 ہزار ڈالر یعنی 5 کروڑ 17 لاکھ 8 ہزار روپے کی بڑی بولی دے کر شکار کا لائسنس حاصل کرلیا ۔جنگلی جانوروں کےشکار کےلیے مخصوص اسکیم "ٹرافی ہنٹنگ پروگرام" کے لائسنسز کی نیلامی میں مقامی اور ملکی و غیر ملکی آؤٹ فٹرز نے حصہ لیا۔ ٹرافی ہنٹنگ اسکیم کے تحت سال 24-2023 کے لیے مختص جی بی کے 4 مختلف مقامات پر الگ الگ شکار کے 4 عدد استور مارخور کی شکار کے پرمٹ بولی کے لیے پیش کیے گئے۔گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی گلگت کے علاقے کارگاہ، نوپورہ، بسین کے کنزرویشن ایریا میں استور مارخور کے شکار کے لیے جی بی کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی۔