اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔

سماٹی وی کے مطابق عدالت نے کہاکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل چیک اپ کیلئے بورڈ تشکیل دیں،میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو شامل کرنے کا حکم  دیدیا۔

عدالت نے کہاکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں،آرڈر کی کاپی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدراامد کیلئے بھیجی جائے۔