سپیکر پنجاب اسمبلی سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام  کے وفد کی  ملاقات

سپیکر پنجاب اسمبلی سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام  کے وفد کی  ملاقات
سپیکر پنجاب اسمبلی سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام  کے وفد کی  ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے وفد نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یو این ڈی پی کے وفد میں قیصر اسحاق، ڈاکٹر علی البیاتی، عثمان ظفر، بابر یعقوب، حمیرہ جاوید اور چودھری امجد مان شامل تھے۔ ملاقات میں یو این ڈی پی کے وفد نے پنجاب اسمبلی کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے حوالے سے آگاہی سیشنز فراہم کرنے میں مدد دینے کی تجویز دی۔ یو این ڈی پی نے سپیکر ملک محمد احمد خان کی فیک نیوز کے مسئلے کو اجاگر کرنے اور پارلیمنٹیرینز کی اس اہم معاملے پر معاونت کرنے کے اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں انسداد فیک نیوز کے حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے۔  فیک نیوز کے سدباب کے لیے یو این ڈی پی کا کردار تعمیری اور قابل ستائش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کے سدباب کے لیے یو این ڈی پی لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے آگاہی سیشنز کا اہتمام کرے۔ یو این ڈی پی اور موجودہ حکومت کے مقاصد مشترک ہیں۔ فیک نیوز کے سدباب کے لیے حکومت یو این ڈی پی کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ سچ تک رسائی ہر ایک کا بنیادی حق ہے۔ بد قسمتی سے سوشل میڈیا کیغلط استعمال سے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کا صحیح استعمال اور فیک نیوز کے خاتمے کے لحاظ سے سلیبس کو ترتیب دینا ہو گا۔

 وفد نے یو این ڈی پی کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سپورٹ پر سپیکر ملک محمد احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔