" میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں اس لیے نہیں جارہا کیونکہ اگر وہاں مجھے ٹرمپ مل گیا تو پھر ۔۔۔ " عمران خان نے حامد میر کو ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

" میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں اس لیے نہیں جارہا کیونکہ اگر وہاں مجھے ٹرمپ مل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوا م متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 29 ستمبر کو اجلاس سے خطاب بھی کریں گے تاہم عمران خان نے حامد میر سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقات میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں نہ جانے کی ایسی وجہ بیان کر دی جسے جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق حامد میر کا آج جنگ نیوز میں کالم شائع ہواہے جس میں انہوں نے لکھاہے کہ یہ ایک سنہری موقع تھا جو وزیر اعظم عمران خان نے کھودیا۔بھارتی حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش ٹھکرائے جانے کے بعد عمران خان نے جو ردعمل ایک ٹوئٹ کے ذریعہ دیا ہے اگر وہ یہی ردعمل بہت نپے تلے انداز میں کچھ تفصیل کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دیتے تو پوری دنیا کے سامنے عمران خان کا نہیں پاکستان کا موقف اجاگر ہوتا۔
کچھ دن پہلے صحافیوں کے ساتھ وزیر اعظم کی ایک ملاقات میں زیادہ گفتگو خاور مانیکا اور پاک پتن کے ڈی پی او کے بارے میں ہوتی رہی۔ ایک گھنٹے تک اس معاملے پر گفتگو ختم نہ ہوئی تو میں نے وزیر اعظم صاحب سے گزارش کی کہ کیا آپ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نہ جانے کے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اگر آپ جائیں گے تو کشمیر اور افغانستان سمیت اہم ایشوز پر دنیا کو آپ کا موقف سننے کا موقع ملے گا۔ ابھی عمران خان نے جواب نہیں دیا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نفی میں سر ہلانا شروع کردیا۔ خان صاحب نے کہا کہ ایک دن امریکہ جانے میں ایک دن تقریر میں ایک واپس آنے میں لگے گا تین چار دن ضائع ہوجائیں گے۔
میرے کچھ ساتھیوں نے لقمہ دیا کہ اس مرتبہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نریندر مودی سمیت بہت سے اہم سربراہان مملکت شریک نہیں ہورہے۔ میں نے اصرار کیا کہ آپ کو وہاں مودی کو ملنے نہیں جانا اقوام متحدہ کے فورم پر پاکستان کا موقف بیان کرنا ہے۔اس مرتبہ آپ اردو میں خطاب کرکے نئی روایت بھی قائم کرسکتے ہیں لیکن عمران خان نے کہا کہ اگر مجھے وہاں ٹرمپ مل گیا اور اس نے مجھے کچھ کہہ دیا، کچھ میں نے اسے کہہ دیا تو نیا پھڈا کھڑا ہوجائے گا۔اس فقرے پر سب ہنس دئیے اور دوبارہ خاور مانیکا پر گفتگو شروع ہوگئی۔

مزید :

قومی -