ملتان ایئرپورٹ پر 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز برآمد

ملتان ایئرپورٹ پر 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز برآمد
ملتان ایئرپورٹ پر 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان ایئرپورٹ پر 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز قبضے میں لے لیے گئے۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق کسٹمز حکام نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فونز  کی سمگلنگ ناکام بنا دی،بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے 25امپورٹڈموبائل فونز برآمدہو ئے ہیں ، جنہیں کسٹمز حکام نے اپنے قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی،برآمد موبائل فونز کی مالیت 1 کروڑ روپے سے زائد ہے،ملزم کیخلاف  مقدمہ درج کر لیاگیا۔