پنجاب سے آٹا اور گندم کی بندش، کے پی حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

  پنجاب سے آٹا اور گندم کی بندش، کے پی حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب سے صوبے کو آٹے اور گندم کی بندش پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ آئین کے آرٹیکل 151 کے تحت کوئی صوبہ غذائی اجناس کی ترسیل پر پابندی نہیں لگا سکتا، گندم اور آٹے کی ترسیل بند ہونے سے صوبے میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔صوبائی سیکرٹری فوڈ شاہ محمود خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گندم، آٹے کے معاملے پرسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جلد سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرے گی، خیبرپختونخوا کا گندم اور ا?ٹے کا 83 فیصد انحصار پنجاب پر ہے۔

 رجوع 

مزید :

صفحہ اول -