استاد شوکی خان مرحوم کی یاد آتی ہے،نعیم شوکی

استاد شوکی خان مرحوم کی یاد آتی ہے،نعیم شوکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکار نعیم شوکی نے الحمراکے ڈرامہ میں پرفارمنس کو اپنے استاد شوکی خان کے نام کردیا۔نعیم شوکی ان دنوں الحمرا ہال نمبر میں میں ڈرامہ’’لکدی پنجاب دی‘‘کررہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ الحمرا میں وہ جب بھی کام کرتے ہیں انہیں اپنے اُستاد شوکی خان مرحوم کی یاد آتی ہے اُن کے ساتھ یہاں بہت اچھا وقت گزارا آج وہ ہم میں نہیں مگر اُن کی یادیں اور کام ہمیشہ ہمارے درمیان رہتا ہے آج بھی میں الحمرا میں انہیں محسوس کرتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ پرفارم کررہے ہیں اس لیے مجھے جب بھی الحمرا میں کام کی آفر ہوتی ہے تو میں فورا قبول کرلیتا ہوں۔

مزید :

کلچر -