ہیپاٹائٹس قابل علاج،احتیاط بہت ضروری ہے،ڈاکٹر عبدالرؤف

ہیپاٹائٹس قابل علاج،احتیاط بہت ضروری ہے،ڈاکٹر عبدالرؤف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز میں اساتذہ ، ملازمین اور طلباء و طالبات میں ہیپاٹائٹس کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر فرح رؤف شکوری، ریسورس پرسن آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی سے ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ ، پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، مختلف دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ نے کہا کہ ہیپاٹاٹئس قابل علاج مرض ہے تاہم احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف اقسام کے ہیباٹائٹس اور ان سے بچاوٗ کے لئے حفاظتی تدابیر پر تفصیلی بریفنگ دی۔