بہت ہوگیا! چیف جسٹس صاحب کو گالیاں دینے کا اختیار نہیں ہماری بھی عزت ہے، احسن اقبال

بہت ہوگیا! چیف جسٹس صاحب کو گالیاں دینے کا اختیار نہیں ہماری بھی عزت ہے، احسن ...
بہت ہوگیا! چیف جسٹس صاحب کو گالیاں دینے کا اختیار نہیں ہماری بھی عزت ہے، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لا ئن ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو گالیاں دینے کا اختیار نہیں ہے,ہماری بھی اتنی عزت ہے جتنی کسی جج یا فوجی کی ہے تاہم اب بہت ہوگیا چیف جسٹس صاحب .

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معاشی ترقی کے دو کیچ چھوڑ دیئے، 60 کی دہائی میں ترقی کا سفر روک دیا گیا اور 90 کی دہائی میں معاشی اصلاحات کا سفر روک دیا گیا، دنیا کا شاید ہی کوئی ملک ہو جو سی پیک میں سرمایہ کاری کا نہ سوچ رہا ہو، امریکا اور یورپ سب سی پیک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ گوادر کا ماسٹر پلان ہانگ کانگ سے بھی بہتر بنایا جائے گا تاہم عقل کے اندھوں کو کون سمجھائے کہ ترقی رابطوں سے ہوتی ہے، سڑک ہوگی تو پڑھنے کے لیے جاسکیں گے، سڑک ہوگی تو مریض اسپتال پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاست دان کیا بھارت اور بنگلا دیش سے بھی گئے گزرے ہیں، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں خود ساختہ پیٹریاٹ گروپ بنائے جا رہے ہیں، پیٹریاٹ گروپ کا سکہ اور اب ایم ایم اے کا خیال پرانا ہوچکا۔
احسن اقبال نے کہا کہ اگر چیف جسٹس کی عزت ہے تو ہماری بھی عزت ہے، ہماری بھی اتنی عزت ہے جتنی کسی جج یا فوجی کی ہے، چیف جسٹس کو اختیار نہیں کہ وہ ہمیں طعنے دیں، بہت ہوگیا چیف جسٹس صاحب، ہم نے ہمیشہ باعزت طریقے سے سیاست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی پاکستان کے ساتھ مخلص اور پیار کرتے ہیں،ہماری بھی عزت ہے،جتنا کوئی فوجی محب وطن ہے اتنے سیاست دان بھی ہیں، اگر کوئی جج محب وطن ہے تو سیاست دان بھی محب وطن ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگر چیف جسٹس کی توہین ہوتی ہے تو میری بھی توہین ہوتی ہے، اگر میں نے کسی کو غلط لگادیا تو ثبوت دیں توہین نہ کریں، چیف جسٹس کو گالیاں دینے کا اختیار نہیں ہے، جناب چیف جسٹس دل بڑا کریں، چیف جسٹس نے الزام لگایا کہ تقرری میں احسن اقبال کا ہاتھ ہے، چیف جسٹس کے پاس اگر ثبوت ہیں تو چارج شیٹ جاری کریں۔