بنیادی حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا:چیف جسٹس ثاقب نثار

بنیادی حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا:چیف ...
بنیادی حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا:چیف جسٹس ثاقب نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے،اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
چیف جسٹس ثاقب نثارنے مانسہرہ ڈسٹرکٹ بارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے اس عزم کے پیچھے جسٹس اعجازافضل ہیں، جسٹس اعجازافضل نے کہاکہ یہ میرے علاقے کامسئلہ ہے اس لئے میں خودکیس نہیں سن سکتا،چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس اعجازافضل نے زلزلہ متاثرین کے مسائل بتائے توچلا آیا کہ مانسہرہ میں کوئی ہسپتال اورسکول فعال نہیں،بحالی وتعمیرنومیں تاخیرسے عوام علاج معالجے اورتعلیمی سہولیات سے محروم ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ نیک جذبے کے تحت یہاں جاری منصوبوں کادورہ کررہاہوں،بنیادی حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے،اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوانکوائری آفیسر مقررکردیاجو زلزلہ بحالی وتعمیرنومیں تاخیراورمبینہ کرپشن کی انکوائری کریں گے۔