وزیر اعظم عمران خان آج 4روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

وزیر اعظم عمران خان آج 4روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
وزیر اعظم عمران خان آج 4روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان آج 4روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے ،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ،مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد ہمراہ ہوں گے ،وزیرریلوے شیخ رشید،وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار،وزیربحری امورعلی زیدی،وزیرتوانائی عمرایوب،زلفی بخاری ہمراہ ہوں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں چین ورلڈہوٹل میں قیام کریں گے ،وزیراعظم عمران خان کل بیلٹ اینڈروڈفورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ،چینی صدرنیشنل کنونشن سینٹرپہنچنے پروزیراعظم عمران خان کااستقبال کریں گے ،چینی صدرشی چن پنگ بیلٹ اینڈروڈفورم سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان فورم کے دوسرے سیشن سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم دنیا کے7دیگرممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے ، مصر،ازبکستان،روس، ایتھوپیا، سوئٹزرلینڈ کے رہنماؤں سے ملاقات ہوگی ،وزیراعظم بیلاروس،انڈونیشیاکے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ، پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن وزیراعظم کے اعزازمیں ظہرانہ دےگی ،26 اپریل کوچینی صدرگریٹ عوامی ہال چین میں عشائیہ دیں گے ،27 اپریل کووزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل کانفرنس سینٹرجائیں گے
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلٹ اینڈروڈفورم کے دوسرے روز3سیشن ہوں گے ،28اپریل کووزیراعظم عمران خان چینی صدراوروزیراعظم سے ملاقات کریں گے ،وزیراعظم پاکستان بزنس فورم کے ظہرانے میں شرکت کریں گے ،وزیر اعظم بیجنگ انٹرنیشل ہارٹیکلچرایکسپورل 2019 میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم چائنہ پویلین کادورہ کریں گے اوریادگاری پودالگائیں گے ۔
وزیر اعظم عمران خان دورہ چین کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے ،وزیراعظم سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے وفودبھی ملاقاتیں کریں گے ، وزیراعظم کی ورلڈ بینک کے سی ای اوسے اہم ترین ملاقات طے ہے،وزیراعظم عمران خان کل ورلڈ بینک کے سی ای اوسے بھی ملاقات کریں گے ، پاکستان کوورلڈبینک سے6 ارب ڈالرسے زائدقرضہ ملنے کاامکان ہے،وزیراعظم عمران خان کل آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے بھی ملاقات کریں گے ،آئی ایم ایف سے ملکی معیشت،قرض کے حصول سمیت دیگرامورپربات ہوگی ،29 اپریل کی صبح وزیر اعظم عمران خان وطن واپس پہنچیں گے ۔