عمرکوٹ پولیس کی تمام سرکاری گاڑیوں،موبائلز کا معائنہ،لاپرواہی پر کارروائی کی جائیگی:ایس ایس پی

عمرکوٹ پولیس کی تمام سرکاری گاڑیوں،موبائلز کا معائنہ،لاپرواہی پر کارروائی ...
عمرکوٹ پولیس کی تمام سرکاری گاڑیوں،موبائلز کا معائنہ،لاپرواہی پر کارروائی کی جائیگی:ایس ایس پی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ نے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے موٹر ٹرانسپورٹ سیکشن(MT) اور ضلع کی تمام سرکاری گاڑیوں کا معائنہ کیا، جس میں وہ تمام گاڑیاں شامل تھیں جو مختلف پولیس تھانوں، متعلقہ افسران، دیگر یونٹس، پولیس پکٹس، پولیس لائن، سکواڈز وغیرہ کی ڈیوٹیز میں استعمال کی جاتی ہیں، انھوں نے تمام گاڑیوں کی ری پیئرنگ، صفائی و مینٹی ننس کا معائنہ کیا، ہسٹری شیٹ کو چیک کیا،گاڑیوں کے ٹائرز کی کنڈیشن کا معائنہ کیا،مزید برآں ایس ایس پی آصف رضا بلوچ نے ایم ٹی او اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وقت بہ وقت گاڑیوں کا آئل چینجینگ، انجنز کی ٹیوننگ و سروسنگ کروائیں، لاپرواہی کرنے پر محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔