جعفرایکسپریس میں دھماکہ
سبی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سبی منتقل کردیاگیاہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ابتدائی طورپر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔