چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب بار کونسل کی سیکورٹی کمیٹی کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب بار کونسل کی سیکورٹی کمیٹی کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ سے پنجاب بار کونسل کی سیکورٹی کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں منیر حسین بھٹی، عبدالصمد خان بسریا، جمیل اصغر بھٹی، چودھری شاہ نواز اسماعیل گجر، ملک سرود احمد، میاں فیض علی، رانا انتظار حسین ممبران پنجاب بار کونسل شامل تھے۔ملاقات میں سانحہ کوئٹہ کے تناظر میں پنجاب بھر کی تحصیل و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،چیف جسٹس نے وکلاء کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے درجہ ذیل ہدایات جاری کیں۔ پنجاب بھر کے سیشن ججز کو لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے مراسلہ جاری کیا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز کے ارد گرد چار دیواری کی تعمیر کے سلسلہ میں اپنی رپورٹس لاہور ہائی کورٹ کو جلد از جلد ارسال کریں۔ بار ایسوسی ا یشنزکی چار دیواری مکمل ہونے کے بعد سیکیورٹی کے متعلق دیگر آلات کی تنصیب بھی عمل میں لائی جائے گی۔ بار ایسوسی ایشنز کی چاردیواری کے لئے حکومت پنجاب کو فنڈز کی فراہمی کے لیے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے سیشن ججز کو یہ ہدایت بھی جاری کی جا چکی ہے کہ وہ بار ایسوسی ایشنز کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ ڈی سی اوز اورڈی پی اوز سے بار ایسوسی ایشنز کی لوکل سیکیورٹی کمیٹیوں کی ملاقات کروائیں اور اس سلسلہ میں اپنی رپورٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوائیں۔ بار ایسوسی ایشنز کی سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ ہمہ وقت پنجاب بھر کے سیشن ججز سے رابطہ میں ہے۔پنجاب بار کونسل کی سیکیورٹی کمیٹی نے بھی بار ایسوسی ایشنز کی سیکورٹی کے حوالے سے چیف جسٹس کو ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -