50سے زائد وارداتوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار
لاہور (کر ائم رپو رٹر) 50سے زائد وارداتیں کرنے والی ڈاکو رانی کو خاوند سمیت گرفتار کر لیا گیا شاہدرہ پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت میاں بیوی مومنہ اور عقیل کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ او نے بتا یا کہ خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلحہ کے زور پر واردات کرتے دیکھا جا سکتا۔ ملزمان راہ چلتے شہری سے راستہ پوچھنے کے بہانے لوٹ مار کرتے، پولیس کی چیکنگ سے بچنے کے لیے ملزمہ اسلحہ اپنی لپیٹ میں لے لیتی، واردات کے بعد ملزمہ لوٹا ہوا مال اور اسلحہ پرس میں چھپا لیتی۔ملزمان کے قبضہ سے 3لاکھ روپے نقد،2پستول،12موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جاری ہے۔