مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60روپے فی کلو کمی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60روپے فی کلو کی کمی ریکارڈکی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 700سے کم ہو کر 640روپے ہو گئی،جبکہ انڈے کی فی درجن قیمت 300روپے برقرارہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے انڈے کی فی درجن قیمت 280سے بڑھ کر 300روپے ہو گئی تھی۔