کوئٹہ ،پرنس روڈ پر دھماکہ ،2افراد جاں بحق ،36زخمی، 8کی حالت نازک

کوئٹہ ،پرنس روڈ پر دھماکہ ،2افراد جاں بحق ،36زخمی، 8کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ( اے این این) پرنس روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 36افراد جاں بحق اور36افراد زخمی ، دھماکے سے 3دکانوں کو آگ لگ گئی اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر ایک دکان کے باہر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ اتنازور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے نتیجے میں قریب کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ,دھماکے سے چار گاڑیاں‘ چار موٹرسائیکل اور رکشہ تباہ‘ قریبی دکانوں میں آگ لگ گئی‘ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے 3 دکانوں کو بھی آگ لگ گئی۔دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر ے میں لے لیا اور ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کررہی ہیں جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ پولیس نے کہاہے کہ دھماکہ دکان کے باہر کھڑی سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا جس میں 7 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے کے وقت لوگ خریداری میں مصروف تھے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔

مزید :

صفحہ اول -