اپنی بیوی کو حاملہ بنانے کے لیے بھارتی مزدور کا 10 سالہ بچے کے ساتھ دل دہلا دینے والا فعل

اپنی بیوی کو حاملہ بنانے کے لیے بھارتی مزدور کا 10 سالہ بچے کے ساتھ دل دہلا ...
اپنی بیوی کو حاملہ بنانے کے لیے بھارتی مزدور کا 10 سالہ بچے کے ساتھ دل دہلا دینے والا فعل

  


نیودہلی (نیوز ڈیسک) کالے جادو اور عملیات پر یقین رکھنے والے اکثر ایسی حرکات کر گزرتے ہیں کہ جن کی توقع کسی درندے سے بھی نہیں کی جا سکتی۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر پیلی بھٹ میں درگیش نامی شخص نے ایسے ہی بدعملیات سے متاثر ہو کر اپنی بیوی کو حاملہ کرنے کیلئے ایک معصوم بچے کو درندگی کے ساتھ ذبح کر دیا، اس کے اعضاءکاٹے اور اسے ایک کھیت میں پھینک دیا۔

خوشگوار شادی شدہ زندگی کے لئے آسان ترین نسخہ تحقیق میں سامنے آگیا

 پولیس کا کہنا ہے کہ گنے کے کھیت سے 10 سالہ بچے پر انشوکی لاش اس حال میں برآمد ہوئی کہ یہ سمجھا گیا کہ اسے کسی خطرناک درندے نے ہلاک کر کے اس کےاعضاءکھائے ہیں۔ جب پوسٹمارٹم کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اسے ہلاک کرنے کے بعد اس کے اعضاءکاٹے گئے تھے۔ پولیس نے بالآخر مجرم درگیش کا سراغ لگا لیا جس نے اعتراف کیا کہ اس نے بدعملیات کے چکر میں یہ سفاکانہ حرکت کی۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے کسی عامل نے بتایا تھا کہ کسی بچے کو ہلاک کر کے اس کے اعضاءکاٹ کر لائے جن پر عملیات کرنے سے اس کی بیوی حاملہ ہو جائے گی۔ بے رحم شخص مقتول بچے کا ہمسایہ ہے لیکن اس کے خاندان کے ساتھ قریبی تعلق بھی اسے ظلم سے باز نہ رکھ سکا۔

والدین کی عدم موجودگی میں ملازمہ کا بچے کے ساتھ سلوک دیکھ کر آپ کانپ اٹھیں گے

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...