والدین کی عدم موجودگی میں ملازمہ کا بچے کے ساتھ سلوک دیکھ کر آپ کانپ اٹھیں گے

والدین کی عدم موجودگی میں ملازمہ کا بچے کے ساتھ سلوک دیکھ کر آپ کانپ اٹھیں گے
والدین کی عدم موجودگی میں ملازمہ کا بچے کے ساتھ سلوک دیکھ کر آپ کانپ اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بعض اوقات والدین بوجہ مجبوری یا بوجہ شوق بچوں کو ملازمین کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں لیکن یہ عمل بچوں کیلئے بہت خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ چین میں ایسی ہی صورتحال کا شکار بچہ اپنی آیا کے وحشیانہ ظلم کا نشانہ بن گیا اور اگر گھر میں خفیہ کیمرہ نہ لگا ہوتا تو یہ المیہ کبھی سامنے نہ آتا۔
پانچ سالہ شنگ سن کے والدین اسے 32 سالہ آیا ہینگ سیاﺅ کے ساتھ چھوڑ کر ڈنر کیلئے باہر چلے گئے تھے۔ کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بچے نے کھانا کھانے سے انکار کیا تو آیا وحشی ہو گئی اور اس پر تھپڑوں کی بارش شروع کر دی۔ اس کے بعد ننھے بچے کو صوفے سے کھینچ کر فرش پر دے مارا اور اسے ٹانگوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس پر بھی صبر نہ آیا تو جوتا اتار کر اسے پیٹنا شروع کر دیا اور مسلسل چلاتی رہی کہ میں تمہیں جان سے مار دوں گی۔

آئی ایس آئی کے خلاف زہریلی امریکی سازش، جس سے ہم بے خبر ہیں
اس کے بعد وحشی آیا بچے کو ٹانگوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے دوسرے کمرے میں لے گئی اور واپس آ کر اس جگہ کی صفائی کی جہاں بچے پر ظلم کیا تھا۔ جب والدین واپس آئے تو بچہ درد اور خوف کی وجہ سے کانپ رہا تھا اور اس نے ساری کہانی والدین کو بتا دی۔ کیمرے سے ویڈیو ثبوت حاصل کر لئے گئے ہیں اور ہینگ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -