قصور:ٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا،ایک جاں بحق

قصور:ٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا،ایک جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ )ملتان روڈ پر ٹریکٹر ٹرالہ نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے رہائشی قدیر احمد اپنے ساتھی مشتاق احمد کے ہمراہ اپنی موٹرسائیکل نمبری399-FFEپر لاہور سے چیچہ وطنی جا رہے تھے کہ جب وہ پولیس تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ مائی دی کھوئی کے نزدیک پہنچے تو تیز رفتار نامعلوم ٹریکٹر نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجہ میں 30سالہ مشتاق احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی قدیر احمد شدید زخمی ہوگیا۔جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -