ایران جانے کی اجازت مل گئی

ایران جانے کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( اے این این ) انسداد دہشت گردی عدالت نے مئیر کراچی وسیم اختر کو ایران جانے کی اجازت دے دی ۔ جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مئیرکراچی وسیم اختر کے پاسپورٹ کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وسیم اختر نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں ایران جانے کی درخواست دائر کررکھی تھی۔ عدالت نے مئیر کراچی کو 20لاکھ روپے کی زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں ایران جانے کی اجازت دے دی۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی میں میگا پروجیکٹس پر کام ہورہا ہے لیکن شہر کے مئیر کو دور رکھا جارہا ہے وفاق اور صوبائی حکومت سے اپیل کی تھی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، میرا بیرون ملک جانے کا مقصد کراچی ہے، شہر کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں ہی ایران جارہا ہوں۔مئیرکراچی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کس طرح کام کروا رہی ہے اس کا علم نہیں، لاڑکانہ کا حال سب کے سامنے ہے، سیہون کی سیٹ ہمیشہ پیپلزپارٹی نے جیتی لیکن وہاں کوئی کام نہیں کیا گیا اور وہاں حکومت ایک اسپتال بھی نہیں بنوا سکی۔
میئر کراچی