ریلوے کی کیرج و رکشا پ پر کھڑی مسافر ٹرین کی بوگی کو آگ لگ گئی
ملک وال (صباح نیوز) پاکستان ریلوے کی کیرج و رکشا پ پر کھڑی مسافر ٹرین کی بوگی کو آگ لگ گئی ، ریلوے ملازمین بوگی میں کام کر رہے تھے کہ ویلڈنگ کی وجہ سے اچانک آگ لگی۔
تفصیلات کیمطابق ریلوے اسٹیشن ملکوال کے ساتھ کیرج ورکشاپ پر ملازمین ایک بوگی میں مرمت کا کام کر رہے تھے کہ ویلڈنگ کے دوران مسافر ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی جس سے ملازمین نے باہر چھلانگیں لگا کر جان بچائی، ریلوے ملازمین پہلے آگ کو اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کرتے رہے تاہم بعد ازاں ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ، حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بوگی کافی حد تک جل گئی۔۔۔