آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 فروری25  اتوار۔شر پسند قسم کے لوگوں سے محتاط رہیں۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ سنی سنائی باتوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ شریک حیات کا تعاون حاصل رہیگا۔


برج ثور
 فروری25  اتوار۔کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔


برج جوزا
 فروری25  اتوار۔اہم امور میں مصروفیت رہے گی ۔سماجی اور رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ کسی تقریب میں شرکت کیلئے چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔


برج سرطان
 فروری25  اتوار۔سماجی ذمہ داری ادا کرتے وقت تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا اس پر کنٹرول لازمی کریں۔


برج اسد
 فروری25  اتوار۔جائیداد وغیرہ کے معاملات زیر بحث رہیں گے۔ اس سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔کوئی ملازمتی یا گھریلو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔


برج سنبلہ
 فروری25 اتوار۔نجی امور کی تکمیل کے سلسلے میں کوشاں رہیں گے۔ کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں ۔ کسی منصوبے سے مالی فوائد کا حصول ممکن ہوگا۔


برج میزان
 فروری25 اتوار۔روپے پیسے یا کسی بل وغیرہ کے پرانے معاملات کا حساب کر سکیں گے۔ بچوں کی طرف سے خوشیاں ملیں گی۔ آپ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی لیں گے۔


برج عقرب
 فروری25 اتوار۔اپنے اچھے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات مضبوط ہونگے۔ رومانوی معاملات حسب منشاء طے پا سکیں گے۔


برج قوس
 فروری25  اتوار۔ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ اس دوران فضول خرچی سے گریز کریں کاروباری پوزیشن بہتر بنانے کے لئے محنت و لگن کی ضرورت ہوگی۔


برج جدی
 فروری25  اتوار۔کوئی دیرینہ خواب پورا ہو سکے گا۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی کی بات طے پائے گی۔ کیرئیر میں ترقی کا امکان ہے۔ حکام بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔


برج دلو
 فروری25  اتوار۔زیادہ تر رجحان کاروباری سرگرمیوں کی طرف رہیگا۔ بعض کاموں میں رکاوٹ کھڑی ہونے کا خدشہ ہے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔


برج حوت
 فروری25 اتوار۔بغیر سوچے سمجھے یا جلد بازی میں کوئی بھی ایسالفظ منہ سے نہ نکالیں جو کہ پشیمانی کا باعث ہو۔دوسروں کے سامنے آپ کی پوزیشن دلکش اور اچھی ہو سکے گی۔