اداکارہ ندا ملک ایک سال بعد یوکے سے وطن واپس آئیں گی

اداکارہ ندا ملک ایک سال بعد یوکے سے وطن واپس آئیں گی
 اداکارہ ندا ملک ایک سال بعد یوکے سے وطن واپس آئیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ندا ملک ایک سال بعد یوکے سے وطن واپس لوٹیں گی۔ ندا ملک نے بتایاکہ وہ اپنے انٹرنیشنل پراجیکٹس کے سلسلے میں ایک سال قبل پاکستان سے یوکے آئی تھیں اس ایک سال کے دوران انہوں نے اپنے فیشن برانڈز شوٹس مکمل کروائے۔
جن میں ایک لیدر جیکٹس کا انٹرنیشنل شوٹ ہے جو انٹرنیشنل میڈیا پر چھایا ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مختلف شوزمیں بھی پرفارم کیا۔ندا ملک نے بتایاکہ اس دوران انہیں ایک انڈین پنجابی فلم کی آفر بھی آئی جس کے لئے معاملات طے کئے جارہے ہیں۔
جلد وہ اس فلم کا حصہ بننے کے لئے دوبارہ یو کے آئیں گی،ندا ملک نے بتایاکہ انہوں نے مختلف ویڈیو سونگز میں بھی ماڈلنگ کی ہے جو پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کی ہیں اور ان دنوں مختلف چینلز پر ان کی دھوم ہے۔ندا ملک نے مذید کہاکہ اس ایک سال میں انہیں پاکستان کی بہت یاد آئی اور اب انہیں واپسی کا سفر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے وہ اب پاکستان میں اپنے زیر تکمیل پراجیکٹس مکمل کروائیں گی جن میں فلم،ڈرامہ اور ویڈیوز ہیں اس کے بعد وہ اپنی فلم کی شوٹنگز کے لئے دوبارہ یوکے آئیں گی۔

مزید :

کلچر -