غریبوں کا بھی خیال رکھیں

ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
کوئی بندہ رہا نہ بندہ نواز
جی دوستوں ہم سب مسلمان ہیں اور جب مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے صفیں باندھتے ہیں تو پھر ایک ہی صف میں کیا غریب کیا امیر کیا مزدور کیا کسان کیا موچی کیا نائی کیا فقیر کیا بادشاہ سب ایک ہی مسجد میں ایک ہی صف میں کددھے سے کندھا ملا کے شانہ بشانہ یک صف ہو کے نماز پڑھتے ہیں اور سب کو متحد ہو کے مل کے نماز پڑھنے میں تو شرم نہیں اتی لیکن اگر شرم۔آتی ہے تو وہ کسی غریب کی بے یارو مددگار کی بیوہ یتیم کی مدد کرنے میں شرم آتی ہے ذرا غور کریں کہ شادیوں میں لاکھوں روہے کا کھانا تو مہمانوں کو کھلا دیتے ہیں لیکن اگر اسی شادی کی تقریب میں کوئی غریب مسکین بھوک سے مجبور کھانا مانگنے آ جائے تو ہم اسے دھتکار دیتے ہیں ملازمین کو کہہ کے دھکے مار مار کے بھگا دیتے ہیں اور غریب مسکینوں کو دھکے مار کے نکالنے کے بعد مہمانوں کی خاطر داری میں مشغول ہو جاتے ہیں اور تو اور کوئی ملازم ہمارے گھر یا کوئی غریب بھی ہمارے گھر مہمان بن کے آئے تو پانی پوچھنا بھی گوارا نہیں کرتے اور کوئی بھکاری غلطی سے دروازہ کھٹکا دے تو ہم اتنے بے حس ہو جاتے ہیں کہ دروازہ ہی نہیں کھولتے فقیر کے گھر سے جانے کا انتظار کرتے ہیں اور غریب مسکین فقیر کے گھر سے بھاگ جانے والوں کا انتظار کرنے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ سوال کرنے والے بھی اللہ پاک کی مخلوق ہے اور یقینا وہ دنیا کا خوش قسمت ترین انسان ہوتا ہے کہ کوئی غریب مفلس لاچار و نادار اس کا دروازہ کھٹکھٹائے اور آج کے دور میں بھی سیانے کہتے ہیں کہ کر بھلا ہو بھلا لیکن آج کا دور بھی ایسا ہی ہے کہ کیا بیان کریں اور کچھ بیان کریں نا کریں لیکن دعا تو کر ہی سکتے ہیں کہ اللہ پاک ہمیں عقل سلیم عطاء_ فرمائے اور ہم کو غریبوں. کے. ساتھ ایک ہی صف میں نماز پڑھنے کے ساتھ ساتھ غریب مظلوم لاچار افراد کی مدد کرنے کی بھی توفیق عطاء_ فرمائے اور اب بہت جلد ماہ رمضان المبارک کے مقدس و بابرکت مہینے کا آغاز ہو نے والا ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ماہ رمضان میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے. تو اب دیکھتے ہیں کی ماہ رمضان میں ہمارے دکاندار اشیاء سستی کرینگے یا شیطان کے نقش قدم ہہ چلتے ہوئے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو خوب لوٹیں گے بہر حال ہماری دعا ہے کہ ماہ رمضان کے مبارک موقع ہہ ہم سب مل جل کے غریب مسکین مظلوم افراد کا دکھ درد بھی بانٹ لیں تاکہ ہم سب مشترکہ طور سے رب کائنات اللہ پاک کی خوشنودی و خوشی حاصل کر سکیں تو اسی نیک امید و خواہش کے ساتھ اجازت دوستوں آپ سے تو چتے چلتے یہی دعا ہے کہ جو بھی ہو ملک و قوم کے لئے اچغا ہی ہو آمین ثم آمین